مہر خبررساں ایجنسی نے اسکائی نیوز ٹی وی چینل کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کولمبیا کے صدر گستاو پیترو نے حادثے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے کوئی بھی زندہ نہیں بچا اور میں نے حکام کو فوری طور پر علاقے میں جانے کا حکم دیا ہے۔
کولمبیا کے میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس بات کا تخمینہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آپریشن سے واپس آنے والا فوجی ہیلی کاپٹر مکینیکل خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی کچھ تصاویر میں ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آنے کے مناظر بھی شامل ہیں۔
آپ کا تبصرہ